
خدمات کا اعتراف، قطر ایئرویز کا طبی عملے کو ایک لاکھ اعزازی ٹکٹیں دینے کا اعلان
اعزازی ٹکٹیں ڈاکٹرز، میڈیکل پریکٹیشنرز، نرسز، پیرا میڈیکس، لیب ٹیکنیشنز، کیلینکل ری سرچرز اور فارماسسٹس کے لیے جاری کی جائیں گی: قطر ایئرویز
عثمان خادم کمبوہ
منگل 12 مئی 2020
22:27

(جاری ہے)
کمپنی نے کہا ہے کہ روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر موجود چیک پوائنٹ پر اپنے اصلی دستاویز اور میڈیکل لائسنس یا رجسٹریشن کی تصدیق کروانا لازمی ہوگا۔
قطر ایئرویز کے مطابق یہ فیصلہ کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال کے دوران طبی عملے کے کوششوں کی تعریف اور ان کے حوصلے کی داد دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ جبکہ معاشی ماہرین کے مطابق کسی فضائی کمپنی کی جانب سے یہ ایک احسن اقدام ہے لیکن اس کے پیچھے ایک سوچ اپنے مالی نقصانات کو پورا کرنا بھی ہے تاکہ مسافروں میں اعتماد بڑھے اور وہ دوبارہ فضائی سفر کی جانب لوٹیں۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ کورونا وائرس کی وباء تھمنے کے بعد فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کو پوری قوم کی جانب سے اجتماعی میڈل ملنا چاہیے۔ جبکہ کرونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے والے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان کرونا وائرس کیخلاف جنگ لڑنے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف قوم کی اصل ہیروز ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے، ٹرمپ
-
بھارت کے ساتھ ڈیل کا امکان ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
نیویارک کے لوگ ظہران ممدانی کی طرف جاتے ہیں تو وہ پاگل ہیں، ٹرمپ
-
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا دوٹوک موقف
-
میری کمپنیوں کی تمام سرکاری امداد بند کر دیں،ایلون مسک کا ڈونلڈ ٹرمپ کو دوٹوک جواب
-
ایران کا چینی جی-10 سی لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ
-
دبئی میں فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب آزمائشی پرواز
-
میٹھی سفارتکاری، ابوظبی میں پاکستانی آموں کا رنگا رنگ میلہ
-
امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر کے خطرناک بموں کی کٹس فروخت کردیں
-
ٹرمپ کی ایلون مسک پر کڑی تنقید ،حکومتی معاونت پر انحصار کا الزام
-
ترکیہ،توہین رسالت کی جسارت کے شبہے میں ترک کارٹونسٹ گرفتار
-
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی، ایران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.