بھارتی حکومت کے ہاتھ بھارت اور کشمیر کے بیگناہ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، عوامی رفاہ پارٹی

بدھ 13 مئی 2020 17:32

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2020ء) مقبوضہ کشمیر میں عوامی رفاہ پارٹی کے قائمقام چیئرمین غلام احمد آزاد نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی فاشست بھارتی حکومت کے ہاتھ بھارت اور کشمیر کے بیگناہ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق غلام احمد آزاد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی دیگر شاخیں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف انتہائی مذموم عزائم رکھتی ہیں اور وہ انہیں نقصان پہنچانے کیلئے موقعہ کی تلاش میں رہتی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ یہ ہندو انتہا پسند تنظیمیں مساجد کو بند کرانے اور بابری مسجد کو شہید کرنے کی ذمہ دار ہیں اور وہ مسلمانوں کے تعیں نفرت میں یقین رکھتی ہیں۔ غلام احمد آزاد نے کہا کہ ان جماعتوں کے غنڈے رمضان المبارک کے مہینے میں بھی مساجد اور بازاروں میں مسلمانوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔