حیلے بہانے مزید نہیں چلیں گے شوباز شریف کو اربوں روپے کی کرپشن کا حساب دینے پڑے گا‘اعجازچوہدری

بدھ 13 مئی 2020 20:15

حیلے بہانے مزید نہیں چلیں گے شوباز شریف کو اربوں روپے کی کرپشن کا حساب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ نام نہاد خادم اعلیٰ کی اصلیت پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوگئی ہے ، شوباز شریف کو اربوں روپے کی کرپشن کا حساب دینے پڑے گا، شہبازشریف کے حیلے بہانے مزید نہیں چلیںگے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دھیلے کی کرپشن ثابت کرنے دعوے کرنے والے شہبازشریف اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں ، شہبازشریف کی سیاہ کاریوں کا پردہ چاک ہو چکا ہے ، شریف خاندان ملک کی تباہی اور بربادی کرنے کے ساتھ ساتھ لوٹ مارکے سواکوئی کام نہیں کیا، شہبازشریف غریب عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک لوٹ کرلے گئے ، پوری شریف فیملی کی پرورش قوم کے لوٹے ہوئے پیسوں سے ہوئی ، اب شہبازشریف کا ٹھکانہ جیل ہے ، شریف برادران ملک وقوم کے لئے معاشی دہشتگرد ثابت ہوئے ، لک میں کرپشن ، لوٹ مار، ٹی ٹی ، ہنڈی ، کک بیکس کے بانی شریف برادران ہیں، لیپ ٹاپ کے سامنے ڈرامے کرنے والے شہبازشریف اب قوم کی آنکھوں میںدھول نہیں جھونک سکتے۔