پاکستان ایجوکیشن فائونڈیشن کے زیر اہتمام تحریک پاکستان کے کارکن آزاد بن حیدر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

بدھ 13 مئی 2020 23:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2020ء) پاکستان ایجوکیشن فائونڈیشن کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے زیر اہتمام قیام پاکستان کے وقت مسلم لیگ کے رکن اور اپنی ساری زندگی قائد اعظم کے افکار پر نظام حکومت کو قائم کرنے کی جدوجہد میں گزارنے والے آزاد بن حیدر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ایجوکیشن فائونڈیشن کے بانی اور سرپرست اعلی ڈاکٹر شوکت علی صدیقی نے کہا کہ آزاد بن حیدر کا شمار ان بانیان پاکستان میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ساری زندگی ریاست میں سیاسی، سماجی اورقائداعظم کے افکار پرنظام حکومت کوقائم کرنے میں گزاردی۔

جماعت ہشتم کا طالب علم 1947میں سیالکوٹ سے کراچی پہنچ کرقائداعظم کے ہمراہ نماز عید پڑھنے کے بعد بچہ مسلم میں رضاکار کی حیثیت سے شامل ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آزاد بن حیدر کی پوری زندگی جہد مسلسل سے بھری پڑی ہے خصوصی طور پر اپنی زندگی کے آخری عشرے میں انہوں نے اپنے آپ کو اساتذہ اور طلبہ کی صلاحیتوں کو استحکام پاکستان کے لئے تیار کرنے پرمختص کیا ہوا تھا۔

آزاد بن حیدرکے ہم سفر، فائونڈیشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمدافضل بابر نے اجلاس سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بانیان پاکستان سے آج کے نوجوان کو روشناس کروانااور ووٹر کو ایجوکیٹ کرنا انکا اوڑھنا بچھونا تھا۔88 سال کی عمر میں پاکستان کے تمام علاقوں میں جاکر جناح تعلیمی اسمبلی کا قیام عمل لانانیز قائد اعظم اور علامہ اقبال پرمستند تصانیف سے مسلم اٴْمہ کو حقیقی تصویر دیکھانا ان کے کارہائے نمایاں تھے۔

اجلاس میں ڈاکٹرشفقت علی جنجویہ، فریدہ یاسمین، ڈاکٹرعبدالروف بھٹہ، نوید الطاف، لطیف قریشی، عبدالحی شیخ اور سعید چوہدری کے علاوہ کوئٹہ سے آصف اختر، لاہور سے نعمت علی کوکب، ڈاکٹرمقصودہ حسین وندیم چوہدری نے آن لائن اظہار تعزیت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے لئے دعا بھی کرائی گئی۔