جامعہ اردو میں آن لائن تدریس کے سلسلے میں وائس چانسلر کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

جمعرات 14 مئی 2020 20:47

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2020ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر کی زیرِ صدارت آن لائن تدریس کے انعقاد کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر ساجد جہانگیر ،رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاالدین، رئیس کلیہ نظمیات کاروبار،تجارت و معاشیات پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور، انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹر مہہ جبین، انچارج کلیہ علوم اسلامی ڈاکٹر رابعہ مدنی، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل ڈاکٹر اختر رضا، ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر کامران احسن،انچارج شعبہ قانون شاہ مراد، مشیر ِ امور اکیڈمک برائے شیخ الجامعہ ڈاکٹر کوثر یاسمین، ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک راشدہ خاتون جبکہ انچارج اسلام آباد کیمپس ڈاکٹر خالد خان، ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر عبدالمتین اور کنوینر الحاق کمیٹی پروفیسرڈاکٹر روبینہ مشتاق نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کرونا وائرس کی وجہ سے تدریسی عمل کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی کے تحت آن لائن تدریس کے سلسلے میں مرتب کی گئی پالیسی پر اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ تمام شعبہ جات اپنی بورڈ آف اسٹڈیز اور بورڈ آف فیکلٹی کا انعقاد کریں اور اس کی روداد و شفارشات اکیڈمک کونسل میں پیش کرنے کیلئے 28مئی2020 تک دفتر رجسٹرار ارسال کریں۔

اجلاس میں آن لائن تدریس کی تیاری کے حوالے بتایا گیا کہ گلشن اقبال کیمپس کی120اساتذہ کا تربیتی سیشن منقعد کیا جاچکا ہے جبکہ عبدالحق اور اسلام آباد کیمپسز کے اساتذہ کرام کا تربیتی سیشن16مئی2020 کو منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور آئی ٹی کی اب تک کی کاوشوں کو سراہا گیا۔آن لائن تدریس کے سلسلے میں خواہشمند طلبہ فارم پر کریں گے ۔ الحاقی اداروں کے حوالے سے کنوینر الحاق کمیٹی کو پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔