دنیا بھر کی حکومتوں کو کووڈ۔19کے خلاف عوامی ویکسین کی تیاری کے لئے متحد ہوجانا چاہیے۔ وزیر اعظم عمران خان

ویکسین، پیٹنٹ فری ہو، وسیع پیمانے پر تیار کی جائے اور دنیا بھر میں منصفانہ طور تقسیم کی جائے، وائرس کو شکست دینے کے لیے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں پوری انسانیت کی بھلائی کے لیے دستیاب تمام وسائل علم اور تجربہ کو استعمال میں لانا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد ایڈز کے کھلے خط میں عالمی برادری سے اپیل

جمعہ 15 مئی 2020 23:03

دنیا بھر کی حکومتوں کو کووڈ۔19کے خلاف عوامی ویکسین کی تیاری کے لئے متحد ..
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2020ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت عالمی رہنمائوں نے ہر شخص کے لئے کورونا وائرس کی ویکسین اور علاج معالجہ کی مفت دستیابی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتوں کو کووڈ۔19کے خلاف عوامی ویکسین کی تیاری کے لئے متحد ہوجانا چاہیے، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد ایڈز کے مطابق یہ اپیل 140 سے زائد صدور ، وزرائے اعظم اور اہم شخصیات کے دستخطوںکے ساتھ ایک کھلے خط میں کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین ، پیٹنٹ فری ہو ،وسیع پیمانے پر تیار کی جائے اور دنیا بھر میں منصفانہ طور تقسیم کی جانی چاہیے، وزیر اعظم عمران خان نے کہا وائرس کو شکست دینے کے لئے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہمیں پوری انسانیت کی بھلائی کے لئے دستیاب تمام وسائل علم اور تجربہ کو استعمال میں لانا چاہیے ،جنوبی افریقہ کے صدر سیرل راما فوسا نے کہا کہ تمام ممالک کے درمیان سائنسی تحقیق کی شراکت کی جائے اور ویکسین پیٹنٹ فری ہو لائبریا کے صدر ایلن جانسن ، برطانیہ کے سابق وزیر اعظم گورڈن برائون ، میکسیکو کے صدر ارنسٹو زیڈیلو اور نیوزی لینڈ کے سابق وزیر اعظم سمیت متعدد عالمی رہنمائوں نے دنیا سے کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے اپیل کی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے اداروں اور عالمی مالیاتی اداروں نے مہلک وائرس کے خاتمہ کے لئے صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔