پی آئی اے کا سعودی عرب سے فیصل آباد کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ

فیصل آباد کیلئے27 اور28 مئی کو پرواز چلائی جائے گی، سعودی ائیرلائن کی بھی پاکستان کیلئے خصوصی پروازیں 26 اور 29 مئی کو متوقع ہیں

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 17 مئی 2020 21:56

پی آئی اے کا سعودی عرب سے فیصل آباد کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ
کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2020ء) قومی ایئرلائن پی آئی اے سعودی عرب سے فیصل آباد کیلئے بھی خصوصی پروازیں چلائے گی، فیصل آباد کیلئے 27 اور28 مئی کو پرواز چلائی جائے گی۔ سعودی ائیرلائن کی بھی پاکستان کیلئے خصوصی پروازیں 26 اور 29 مئی کو متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق
پی آئی اے کی
سعودی عرب سے کراچی کیلئے
23 مئی کو خصوصی پرواز چلائی جائےگی۔ سعودی عرب سے27 مئی کو فیصل آباد اور کراچی کیلئے بھی پرواز چلائی جائے گی۔

اسی طرح سعودی عرب سے 28 مئی کو فیصل آباد اور31 مئی کو کراچی کیلئے پروازچلے گی
۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی ائیرلائن کی بھی پاکستان کیلئے خصوصی پروازیں 26، 28 اور29 مئی کو متوقع ہیں۔

مزید برآں
پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 8732 ،250 مسافروں کو لے کر جدہ سے کراچی پہنچ گئی۔ یہ کورونا کی بندش کے بعد جدہ سے کراچی کے لئے پہلی پرواز تھی۔ دوسری جانب پی آئی اے نے اپنے ملازمین اور ٹریول ایجنٹس کی رعایتی ٹکٹوں پر پابندی لگا دی ۔پابندی کا اطلاق پی آئی اے کی تمام بین الاقوامی خصوصی پروازوں پر ہوگا اس حوالے سے پی آئی اے پسنجر سیلز ڈیپارٹمنٹ نے سرکلر جاری کردیا۔

سرکلر میں کہاگیا ہے کہ خصوصی پروازیں محدود تعداد میں یکطرفہ سفر کرنے والے مسافروں کیلئے ہیں ۔ تمام پروازیں پسنجر لوڈ کے مطابق اور بنا کسی منافع کے چلائی جارہی ہیں ۔ تمام خصوصی پروازیں وزارت خارجہ اور این سی او سی کی ہدایات پر چلائی جارہی ہیں ۔ تاحکم ثانی ٹریول ایجنٹس اور ملازمین کی بین الاقوامی رعایتی ٹکٹوں پر پابندی برقرار رہے گی ۔ خصوصی پروازوں میں سفر کرنے کیلئے ائیرلائن ملازمین اور ایجنٹس کو بھی مکمل کرایہ ادا کرنا ہوگا ۔ عام کمرشل پرواز میں ملازمین اور ایجنٹس کو بعض صورتوں میں ستر سے اسی فیصد ٹکٹ میں رعایت دی جاتی ہے ۔