علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایم ایس سی)ماس کمیونیکیشن( سمیت دیگر پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے داخلے جاری ہیں ،ْیہ پروگرام دو سال پر مشتمل ہے

داخلے کے خواہمشند امیدواروں کو 5جون تک آن لائن اپلائی کرنے کی ہدایت

پیر 18 مئی 2020 19:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم ایس سی)ماس کمیونیکیشن( سمیت دیگر پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے داخلے جاری ہیں ،ْیہ پروگرام دو سال)چار سمسٹرز(پر مشتمل ہے۔د اخلے کی اہلیت کم از کم بیچلر ڈگری)سیکنڈ ڈویژن(مقررہے۔ داخلہ خالصتاًمیرٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا ،ْ صرف منتخب امیدواروں کو فیس جمع کرانے کی اطلاح دی جائے گی۔

داخلے کے خواہمشند امیدواروں کو 5جون تک آن لائن اپلائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔چیئرمین شعبہ ماس کمیونیکیشن ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ریاض کے مطابق یونیورسٹی پاکستان میں میڈیا ایجوکیشن کے فروغ کے لئے ماس کمیونیکشن میں پی جی ڈی/ ایم ایس سی/ ایم فل/پی ایچ ڈی اور ایم ایس سی)ٹیلی ویژن پروڈکشن( پروگرامزکامیابی سے چلا رہی ہے اور اب تک ہزاروں طلبہ فارغ التحصیل ہوچکے ہیں ،ْ جن میں زیادہ تر طلبہ پاکستان کے مختلف الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں ورکنگ جرنلسٹ کے حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ماسٹر اور ایم فل سطح کے پروگراموں کے لئے عالمی معیار کا نصاب تیار کیا گیا ہے۔یونیورسٹی نے گذشتہ سمسٹر خزاں 2019ء میںچار سالہ بی ایس)ماس کمیونیکیشن(پروگرام بھی متعارف کیا تھا۔ایم ایس سی )ماس کمیونیکشن(پروگرام کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔