بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بیگمات کے نام پر پیسے وصول کرنیوالے 8 سرکاری عہدیدار گرفتار

پیر 18 مئی 2020 23:55

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے بیگمات کے نام پر پیسے وصول کرنیوالے 8 ..
گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) گلگت بلتستان میں گزشتہ 8 سال سے بیگمات کے نام پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے وصول کرنیوالے 42 سرکاری اہلکاروںاور عہدیداروں میں سے 8 کو ایف آئی اے کی ٹیم نے گلگت سے گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں،باقی ماندہ آفیسرز کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے کی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیںجو غریبوں کے نام پر رقم بٹورنے والے ان اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان سی48 لاکھ روپے کی ریکوری کریں گے۔

ایف آئی اے ذرائع نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ یہ ملزمان گلگت بلتستان میں گزشتہ آٹھ سال سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستحقین کے نام پر رقم وصول کررہے تھے جن میں محکمہ تعلیم،محکمہ صحت اور اے جے پی آر سے گریڈ17سے لیکر گریڈ 21 تک کی42 آفیسران شامل ہیں جو اپنی بیگمات کے نام پر آٹھ سال میں 42 لاکھ سے زائد رقم وصول کرچکے ہیں,ایف آئی اے ٹیم نے نادرا ریکارڈ اور بی آئی ایس پی ریکارڈ کی مدد سے ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں اور چھاپہ مار ٹیموں نے چھاپہ لگا کر گلگت سے 8 آفیسران کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دیگر سرکاری اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے ایف آئی اے نے باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو بہت جلد تمام افراد کو گرفتار کرلیں گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حالیہ ماہ محکمہ تعلیم محکمہ صحت,محکمہ پولیس سمیت نجی بینک کے گریڈ 17 سے گریڈ 21 کے عہدیداروں سے تقریبا 7 لاکھ روپے ریکوری کی گئی جبکہ ان کے نام صغیہ راز میں رکھے جا رہے ہیں، وصول شدہ رقم بی آئی ایس پی پروگرام کے متعلقہ اکاونٹس میں جمع کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :