سینیٹر سراج الحق و دیگر کا مچھ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت ،

جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 20 مئی 2020 21:50

سینیٹر سراج الحق و دیگر کا مچھ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور نائب امیر لیاقت بلوچ نے مچھ میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ شہداء قوم کا فخر، سرمایہ اور ماتھے کا جھومر ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے شہداء کے لیے بلندی درجات اور پسماندگان سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔