
قمری کلینڈر کے حساب سے عید الفطر 24 مئی کو ہوگی، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
مفتی منیب الرحمان اورمفتی پوپلزئی الگ الگ راستے پر کھڑے ہیں کیونکہ چاند کسی کے کہنے پر اپنا مدار تبدیل نہیں کرتا: فواد چوہدری
عثمان خادم کمبوہ
بدھ 20 مئی 2020
20:34

(جاری ہے)
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیشہ کہتی ہے کہ جو وقت گزر جائے اچھا ہے، کرونا وائرس سے متعلق پاکستان میں حالات کنٹرول میں ہیں، ملک میں اس وقت 47 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، آبادی زیادہ ہے اگر وائرس نے شدت اختیار کی تومشکل ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگوں کو بیرون ملک سے لاکر آئسولیشن میں رکھنا مسئلہ ہے اس کے لیے دیگر اقدامات کیے جارہے ہیں، پی ٹی آئی اوورسیز پاکستانیوں میں سب سےزیادہ مقبول ہے۔ آج کل پاکستان میں چلنے والے ترک ڈرامے ارطغرل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ہیروز پر بھی ڈرامے بنانا چاہیئں، ترک اور اسلامی تاریخ کو سمجھنا بھی ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔ دوسری جانب شوال کا چاند دیکھنے کے لیے 23 مئی کو کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت کمیٹی کے مرکزی چیئرمین کریں گے۔ وزارت مذہبی امور نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ہفتے کو کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو شوال کے چاند کی پیشگوئی سے روک دیا، وزارت مذہبی امور کے ذریعے محکمہ موسمیات کو پیشگوئی سے روکا گیا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.