شہباز شریف کا نام واچ لسٹ میں ڈال دیا گیا

کل وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں صدر ن لیگ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے بھی فیصلہ کر لیا جائے گا: شیخ رشید احمد کا دعویٰ

muhammad ali محمد علی بدھ 20 مئی 2020 22:00

شہباز شریف کا نام واچ لسٹ میں ڈال دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -20مئی2020ء) شہباز شریف کا نام واچ لسٹ میں ڈال دیا گیا، شیخ رشید احمد کا دعویٰ ہے کہ کل وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں صدر ن لیگ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے بھی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا نام واچ لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے، اب ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کل ہوگا۔

کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر ر یلوے شیخ رشید احمد کا دعویٰ ہے کہ شہباز شر ریف کا نام ای سی ایل میں جارہا ہے۔ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ 31 جولائی تک جھاڑو پھرے گا ۔

(جاری ہے)

میں کوئی منتری یا پامسٹ نہیں مجھے مارجن دیں ،شہباز شریف کو پتہ ہے کہ اسکا نام بلیک لسٹ ای سی ایل میں جارہا ہے مگر وہ ٹارزن بن رہا ہے ۔

جبکہ آٹا چینی اسکینڈل میں جوبھی ملوث ہو گا بچ نہیں پائے گا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب بزدار کے ساتھ عمران خان ہیں اس لیے کارکردگی ہی کارکردگی ہے۔ ٹرین آپریشن کی بحالی کے حوالے سے وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ الحمد اللہ ،اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے 30 مسافر ٹرینیں چل پڑی ہیں ،تمام صوبوں اور ان کے وزرائے اعلی کے تعاون ہر ان کو مشکور ہوں۔ آن لائن بکنگ 24 گھنٹے پہلے بند کر نا غلطی ہے ،بہت سے لوگوں کو آن لائن بکنگ کا پتہ نہیں ۔ کرونا ایس او پی کے تحت ہم نے 60 فیصد مسافروں کی بکنگ کی ہے ،کرونا اگر اے سی سے پھیلنے کا خدشہ ہوتا تو جہاز میں زیادہ ہوتا ،ٹرین اے سی میں بھی کوئی خطرہ نہیں۔ ریلوے خسارہ کے باوجود ٹرینیں چلا کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں،کوئی کاروبار نہیں۔