
میں کرنل کی بیوی ہوں، رکاوٹ ہٹاو ورنہ نائب صوبیدار کی وردی اتار دوں گی، موٹروے پر پاک فوج کے افسر کی اہلیہ کی جانب سے پولیس اہلکار سے بدتمیزی
فوجی افسر کی اہلیہ نے پولیس اہلکار سے نازیبہ رویہ اپنایا اور دھمکیاں دیں، ویڈیو سامنے آنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا، افسر کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم
عثمان خادم کمبوہ
جمعرات 21 مئی 2020
00:18

(جاری ہے)
اس دوران پولیس اہلکار خاتون کی ویڈیو بناتا رہا۔ اس کے بعد خاتوں نے گاڑی سے نکل کر سڑک پر موجود رکاوٹ ہٹا کر گاڑی آگے نکلوا لی، خاتون مسلسل غلط زبان کا استعمال کرتی رہیں اور اپنے خاوند کا حوالہ دیتے ہوئے دھمکیاں بھی دیتی رہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سکیورٹی اہلکار کہہ رہے ہیں کہ ہم یونیفارم میں ہیں اور بہت لوگ دیکھ رہے ہیں لیکن خاتون بضد تھیں کہ میں نے تعارف کروادیا اب تمہیں بیریئر ہٹانا ہوگا، سامنے سے ہٹ جائیں ورنہ گاڑیں چڑھادوں گی۔
اہلکار نے خاتوں کو کہا کہ وہ رکاوٹ ہٹا دے گا تو خاتون نے خود رکاوٹ زمین پر گرا دی اور ساتھ موجود نوجوان کو گاڑی آگے لے جانے کا کہا ۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ٹویٹر پر''کرنل کی بیوی'' ٹرینڈ بھی چلنے لگا۔ اب سینئیر صحافی غریدہ فاروقی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور فوجی افسر کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم بھی دیدیا ہے۔COAS Gen Qamar Bajwa has taken very serious view of the incident of misconduct by the wife of a serving Army officer at a checkpost on Hazara Motorway. Immediate disciplinary action initiated against the officer.
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) May 20, 2020
Well done! 👍🏼
Ref : video in circulation on social media
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.