بھارت کی موجودہ حکومت دنیا کی بدترین دہشت گرد اور انتہا پسند حکومت ہے،عبدالرشیدترابی

جمعرات 21 مئی 2020 20:26

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2020ء) کنوینئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کو نسل و چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشیدترابی نے کہا ہے کہ بھارت کی موجودہ حکومت دنیا کی بدترین دہشت گرد اور انتہا پسند حکومت ہے مودی سرکار آر ایس آیس کے انتہا پسندانہ ایجنڈے کو لے کر چل رہی ہے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ظلم وجبر کا بازار گرم ہے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی گی ہیں اقوام عالم کی کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم پر خاموشی اس کے دوہرے معیارات کا واضح اظہار ہے او آء سی کی کشمیر کے حوالے سے حالیہ قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہیں او آئی سی کو اب قرار دادوں سے آگے بڑھ کر بھارت کے خلاف عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صدر الخدمت فاؤنڈیشن مظفرآباد سید عثمان علی شاہ کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا سید عثمان علی شاہ نے اپنے گھر پہ پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیاجس میں عبدالرشید ترابی چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آزادکشمیر سید ارشد حسین بخاری امیرضلع جماعت اسلامی مظفرآباد خالد محمود زیدی سیکرٹری جنرل جے آئی یوتھ آزاد کشمیر سید عمران علی شاہ صدر جے آئی یوتھ مظفرآباد سمیت فیملی کی بزرگ شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔