طیارہ لینڈنگ گئیر جام ہونے کے بعد پرندوں سے بھی ٹکرایا، ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی

انجن بند ہونے کے بعد جہاز کی اونچائی کم ہوگئی، جس وقت طیارہ مکانات سے ٹکرایا اس وقت وہ گلائیڈ کررہا تھا: رپورٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 22 مئی 2020 19:54

طیارہ لینڈنگ گئیر جام ہونے کے بعد پرندوں سے بھی ٹکرایا، ابتدائی رپورٹ ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مئی 2020ء) طیارہ لینڈنگ گئیر جام ہونے کے بعد پرندوں سے بھی ٹکرایا، کراچی میں ہوانے والے طیارے کے حادثے کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طیارہ لینڈنگ گیئرجام ہونے کے بعد پرندوں سےبھی ٹکرایا تھا، لینڈنگ گیئرخراب ہونے پر پائلٹ طیارے کو لینڈنگ کیلئے نیچے لائے، اسی دوران طیارےکے دونوں انجن جزوی طور پر بند ہو گئے، انجنوں سےکم طاقت ملنے کے سبب جہاز کی بلندی انتہائی کم ہوتی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انجن بند ہونے کے کچھ ہی دیر میں جہاز اپنی بلندی برقرارنہ رکھ سکا، اس موقع پر پائلٹ نے مے ڈے کی کال بھی دے دی، طیارہ رن وے پر پہنچنے سے پہلے ہی آبادی والے علاقے میں مکانات سے ٹکرا گیا، جس وقت طیارہ مکانات سے ٹکرایا اس وقت وہ گلائیڈ کررہا تھا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سینئیر پائلٹ طارق یحییٰ نے کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے سے متعلق بتایا تھا کہ ابھی تک میسر معلومات کے مطابق طیارے میں پاور نہیں تھی اور اس کے دونوں انجن فیل ہوگئے تھے۔

سینئر پائلٹ نے بتایا ہے کہ جب انجن فیل ہوجائیں تو فورس لینڈنگ کرنی ہوتی ہے لیکن جہاز زیادہ اونچائی پر نہیں تھا، جہاز کے پائلٹ کو کہا گیا تھا کہ جہاز کو اوپر لیجائیں لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا ہے کہ اصل معلومات کا علم بلیک بکس کی رکارڈنگ سے ہوگا۔ دوسری جانب پی آئی اے کی حادثے کی شکار فلائٹ کا بلیک باکس کا اہم حصہ کوئیک ایکسس مل گیا ہے، کوئیک ایکسس میں ایئرٹریفک اور کاک پٹ کی گفتگو کا ریکارڈ ہوتا ہے، کوئیک ایکسس امداری کارکن کو ریسکیو سرگرمیوں کے دوران ملا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بلیک باکس کا اہم حصہ کوئیک ایکسس مل گیا ہے۔ جس کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ کوئیک ایکسس ریکارڈر میں ایئرٹریفک کنٹرول روم کے علاوہ کاک پٹ کی گفتگو کا ریکارڈ ہوتا ہے۔ کوئیک ایکسس رکارڈر امداری کارکن کو ریسکیو سرگرمیوں کے دوران ملا۔

متعلقہ عنوان :