روس میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 326448 سے بڑؔھ گئی اور 3249 افراد ہلاک ہو گئے

جمعہ 22 مئی 2020 22:43

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) روس کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں میں 8894 نئسے کیسوں کی تصدیق کے بعد انفیکشن سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 326448 سے تجاوز کر گئی ہے ۔

(جاری ہے)

روسی کورونا وائرس ریسپانس سینٹر کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق روس کے بدترین متاثرہ علاقہ ماسکو میں 24 گھنٹوں کے دوران 2988 نئے کورونا وائرس کے کیسز سے علاقے میں متاثرہ افراد کی تعداد 158207 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ملک بھر میں مجموعی تعداد 326448 سے بڑھ گئی ہے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 8.1 ملین سے زائد لیب ٹیسٹ کروائے جا چکے ہیں ۔

روسی کورونا وائرس ریسپانس سینٹر کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 3249 سے تجاوز کر گئی جبکہ صحت یاب ہو کر ہسپتالوں سے ڈسچارج ہونے والے افراد کی تعداد 99825 ریکارڈ کی گئی ۔کورونا وائرس کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں جاری لاک ڈائون کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ۔