ٓموجودہ عمرانی حکومت کی نہ کوئی منزل ہے نہ ویژن ،حکومت کرنے کے قابل ہی نہیں،شبینہ زکریا بٹ

جمعہ 22 مئی 2020 23:19

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) خاتون مسلم لیگی رہنما وسابق ایم پی اے شبینہ زکریا بٹ نے کہا ہے کہ عید پر بھی لوگ ایثار وقربانی کا مظاہرہ کریں تاکہ کمزور اورپسے ہوئے طبقے بھی مشکل وقت میں عید الفطر کی خوشیاں منا سکیں جن خاندانوں کو خدا نے وسائل دے رکھے ہیں وہ آگے آئیں اوراپنے سے کمزور لوگوں کی مدد کریں ان کو راشن کپڑے اوردیگر اشیائے ضروریہ بہم پہنچائیں کیونکہ کورونا اورلاک ڈائون کی وجہ سے سب سے زیادہ مزدور دیہاڑی دارچھوٹا دکاندارپھیری والا ،چھابڑی والاپریشان ہوا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم ایک قوم بن کر سوچیں اوردوسروں کا خیا ل کریں حقیقت میں عید دوسروں کے خیال کا ہی نام ہے میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہا چینی سکینڈل کا سب سے بڑا ذمہ دار وزیراعظم عمران خان اوراس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی باری آتی ہے کیونکہ چینی بارے تمام فیصلوں کے ذمہ دار یہ دونوں بڑے عہدوں پر فائز لوگ ہیں سارامافیا تو حکومت میں ہے یہ کس مافیا کی بات کررہے ہیں چینی گندم اورادویات کے سکینڈل کے ذمہ دار حکومت میں بیٹھے ہیں دوسروں کا نام بدنام نہ کیا جائے ،شبینہ زکریا کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ عمرانی حکومت کی نہ کوئی منزل ہے نہ ویژن اورنہ ہی کوئی پالیسی یہ ناکام اورنااہل ہی نہیں بلکہ یہ حکومت کرنے کے قابل ہی نہیں یہ صرف کنٹینرپر کھڑے ہو کر بلند وبانگ دعوے اورمخالفین کو گالیاں دے سکتے ہیں اس سے زیادہ ان میں اہلیت ہی نہیں اورنہ ہی سوچ۔