عوام کو کرونا سے بچانے اور صحت کی سہولتیں دینے کیلئے فوری دس ارب روپے جاری کئے جائیں ،سراج الحق

کورونا ٹیسٹ مفت کیا جائے اور ٹیسٹ کرنے والی پرائیویٹ لیبارٹریوں کو حکومت سبسڈی دے ،حکومت عید کے اجتماعات پر پابندی ختم کرے ھ*جب تک مسلم حکمران امریکہ سے امیدیں لگائے رکھیں گے کشمیر اور فلسطین آزاد نہیں ہونگے 9یوم القدس پر ہم فلسطینی بھائیوں کو پیغام دیتے ہیں کہ پوری امت اور خاص طور پر پاکستانی قوم آ پ کے ساتھ ہے اور ہم کسی حالت میں بھی آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے +کشمیر پاکستان کیلئے بقا اور سا لمیت کا مسئلہ ہے،حکومت کشمیر یوں کو بھارتی مظالم سے بچانے اور کشمیر میں استصواب رائے کرانے کیلئے عالمی برادری پرزور دے رمضان میں کی جانے والے دعائیں رنگ لائیں گی اور رمضان کے بعد کورونادنیا سے ختم ہو یانہ ہو مگر عالم اسلام میں نہیں رہے گا،امیر جماعت اسلامی

جمعہ 22 مئی 2020 23:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2020ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر دس ارب روپے عوام کو کرونا سے بچانے اور صحت کی سہولتیں دینے کیلئے جاری کئے جائیں۔کورونا ٹیسٹ مفت کیا جائے اور ٹیسٹ کرنے والی پرائیویٹ لیبارٹریوں کو حکومت سبسڈی دے ۔حکومت عید کے اجتماعات پر پابندی ختم کرے ۔

مساجد و مدارس اور علماء کرام نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس اوپیز کی مکمل پابندی کرکے ثابت کردیا ہے کہ دین پر عمل کرنے والے ہی قانون کا احترام کرتے ہیں ۔ فلسطین اورکشمیر کی آزادی کیلئے عالم اسلام کو مشترکہ لائحہ عمل بنا نا ہوگا۔امریکہ اسرائیل اوربھارت کا سرپرست اور عالم اسلام کا دشمن ہے ،جب تک مسلم حکمران امریکہ سے امیدیں لگائے رکھیں گے کشمیر اور فلسطین آزاد نہیں ہونگے ۔

(جاری ہے)

عالم اسلام کو مظلوم کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کی مدد کیلئے خود میدان میں آنا پڑے گا۔یوم القدس پر ہم فلسطینی بھائیوں کو پیغام دیتے ہیں کہ پوری امت اور خاص طور پر پاکستانی قوم آ پ کے ساتھ ہے اور ہم کسی حالت میں بھی آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔کشمیر پاکستان کیلئے بقا اور سا لمیت کا مسئلہ ہے۔حکومت کشمیر یوں کو بھارتی مظالم سے بچانے اور کشمیر میں استصواب رائے کرانے کیلئے عالمی برادری پرزور دے ۔

رمضان میں کی جانے والے دعائیں رنگ لائیں گی اور رمضان کے بعد کورونادنیا سے ختم ہو یانہ ہو مگر عالم اسلام میں نہیں رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعة الوداع کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہکورونا کے سدباب اور مریضوں کی اصل تعداد معلوم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں فوری طور پر کورونا ٹیسٹ فری کئے جائیں تاکہ غریب مریض اپنے ٹیسٹ کروا سکیں ۔

اس طرح کرونا کے پھیلائو کو کم سے کم کیا جاسکے گا۔ٹیسٹ فیس نو ہزارروپے ہونے کی وجہ سے زیادہ تر مریض اپنے ٹیسٹ بھی نہیں کرواسکتے ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری لیبارٹریوں میں کرونا ٹیسٹ مہنگا ہونے کی وجہ سے لوگ الخدمت فائونڈیشن اور دیگر فلاحی اداروں کی لیبارٹریوں سے رابطہ کررہے ہیں ۔حکومت ان لیبارٹریوں کو سبسڈی دے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ٹیسٹ کئے جاسکیںاور لوگوں کو اس وبائی مرض سے بچایا جاسکے ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین عالم اسلام کے مشترکہ مسائل ہیں ۔دونوں مقبوضہ علاقوں میں ہندو اوریہودی مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں ۔قبلہ اول کی آزادی کے لیے ایک لاکھ فلسطینی نوجوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں ۔ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم کے ان کے ساتھ ہے اور جب تک قبلہ اول آزاد نہیں ہوجاتا ہم فلسطینی بھائیوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔

ہم مشرقی یا مغربی کنارے کے فلسفے کو نہیں مانتے ،یہ فلسطین پر قبضے کو مکمل کرنے کی امریکی چالیں ہیں ،امریکہ صدی کی ڈیل کے نام پر پورے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو مضبوط کرنے کی سازش کررہا ہے اور مسلم ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات بنانے کیلئے ان امریکی سازشوں کا ساتھ دے رہے ہیں ۔بیت المقدس کی آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔ قبلہ اول کی سرزمین فلسطین پر فلسطینیوں کی ہے یہودیوںکی نہیں ۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر میں نو ماہ سے کرفیو اور لاک ڈائون نے کشمیر یوں کو موت سے بدتر زندگی گزارنے پر مجبور کررکھا ہے ۔بیماروں کو علاج تک کی سہولت نہیں ،لوگ گھروں میں دم توڑ رہے ہیں اور انہیں قبرستانوں میں دفن کرنے تک کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ہزاروں نوجوانوں کو بھارتی جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند کردیا گیا ہے ۔پوری کشمیری قیادت گھروں یا قید خانوں میں نظر بند ہے ۔ان حالات میں ہماری حکومت کا فرض ہے کہ وہ عالمی سطح پر کشمیریوںکے حق میں آوازبلند کرے اور اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں میں اس مسئلہ کو ایک بار پھر پوری قوت سے اٹھایا جائے تاکہ کشمیریوں کو بھارت سے آزادی مل سکے ۔