قومی ائیر لائن کے طیارے کے حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا، چیئرمین زلمی فاؤنڈیشن جاوید آفریدی

جمعہ مئی 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2020ء) معروف کاروباری شخصیت زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قومی ائیر لائن کے طیارے کے حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا، انتہائی افسوس اور دکھ کے عالم میں آج کی پرواز میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے دست بادعا ہوں اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا گو ہوں۔

(جاری ہے)

عین ایسے وقت میں جبکہ عید الفطر دروازے پر دستک دے رہی ہے یہ حادثہ پوری قوم کے لئے قیا مت خیز ہے۔