وزارت سائنس وٹیکنالوجی پاکستان کےمطابق کل پاکستان میں عیدالفطرہوگی،فواد چودھری

غروب آفتاب کے بعد دور بین سے باآسانی چاند دیکھا جا سکے گا، بدین اور ٹھٹھہ میں 7 بج کر 36 منٹ پر چاند دیکھا جا سکے گا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی ہفتہ 23 مئی 2020 12:43

وزارت سائنس وٹیکنالوجی پاکستان کےمطابق کل پاکستان میں عیدالفطرہوگی،فواد ..
اسلام آباد ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 23 مئی 2020 ء ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہمارا دین ہمیں سائنس کی طرف لے جاتا ہے ،، فواد چودھری کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے بعد دور بین سے باآسانی چاند دیکھا جا سکے گا۔ جبکہ بدین اور ٹھٹھہ میں 7 بج کر 36 منٹ پر چاند دیکھا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ سندھ کے کئی علاقوں میں چاند کو دیکھا جا سکے گا۔

فواد چودھری کا کہنا ہے بدین کے نوجوان آج اپنی گھر کی چھتوں پر چڑھ کر دیکھیں، چاند 7 بج کر 36 منٹ پر نکلے گا۔ آج چاند کی عمر 20 گھنٹے ہوگی ۔ فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کے تمام ممالک کل عید منائی جائے گی۔ جس میں ایران ، ملائیشیا بھی شامل ہے۔ ہمارے وزارت کے مطابق بھی کُل پاکستان بھر میں عید ہو گی ۔

(جاری ہے)

ماہر فلکیات کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ موسم کی خراب کے حوالے سے باتیں بلکل درست نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ چند سال بعد لوگ عید بھی چاند پر منایا کریں ۔ چاند دیکھنے پر ملک بھر میں ہمیشہ تنازع رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی سفارشات وزیراعظم عمران خان کے دفتر میں بجھوا دیں ہیں ، فیصلہ حکومت نے کرنا ہے تاہم وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق کل عید ہوگی۔ یاد رہے عید الفطر کے معاملے پر وفاقی وزیرا ور علماء ڈٹ گئے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عید الفظر اتوار کےروز ہو گی جبکہ علماء کرام کا کہنا ہے کہ صرف ہمارے بات چلے گی۔ سمندر پار پاکستانیوں سے ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ میں بتاؤں گا کہ رویت ہلال کمیٹی پیر کے روز عید کیوں کرانا چاہتی ہے۔ پوپلزئی اور مفتی منیب الگ الگ راستے پر چل پڑےہیں۔ جبکہ علماء نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حمتی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے فواد چودھری کے پاس کمیٹی کے اختیار نہیں ہیں۔ مفتی نعیم نے کہا کہ سائنس کا کوئی اعتبار نہیں ہے وہی کریں گے جو شریعت نے حکم دیا ہے۔ فواد چودھری کی نہیں چلے گی۔ معلوم نہیں فواد چودھری کو رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ کیا بغض ہیں۔