کراچی طیارہ حادثہ، بالی وڈ اداکاروں سمیت معروف بھارتی شخصیات کا اظہارِ افسوس

ہفتہ مئی 13:34

کراچی طیارہ حادثہ، بالی وڈ اداکاروں سمیت معروف بھارتی شخصیات کا اظہارِ ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) بالی وڈ اداکار اور معروف بھارتی شخصیات کی جانب سے کراچی میں طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا گیا ۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ، جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین سے تعزیت کی۔ بھارت کے حزبِ اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے طیارہ حادثے پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

بھارتی اداکار انوپم کھیر نے طیارہ حادثے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرنے کے ساتھ جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین کیلئے دعائیں بھی کیں۔بالی وڈ کے مقبول ترین اداکار انیل کپور نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی، جاں بحق افراد اور ان کے لواحقین کے لیے دعائیں کیں۔بھارتی اداکارہ ثناء خان نے بھی پی آئی اے طیارے حادثے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔معروف بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد اور لواحقین کے لیے دعا کی۔