ڈیرہ اسماعیل خان، اراضی کے تنازع پر باپ بیٹے سمیت تین افراد شدید زخمی

ہفتہ 23 مئی 2020 16:54

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) تھانہ صدر کی حدود علاقہ ڈیال میں اراضی کے تنازع پر مسلح ملزمان نے لاتوں مکوں ،ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے باپ بیٹے سمیت تین افراد کو شدید زخمی کردیا ،زخمی کی رپورٹ پر 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ،تھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقہ ڈیال کے رہائشی ضیا ء الرحمٰن نے تھانہ صدر میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزمان جاوید ،فمید ،حماد ،سعد ،شہزار ،قیضار پسران جاوید ،تحسین الرشید ،متین اور حمزہ نے ہمارے گھر میں آکر مجھے، میرے والد قیوم خان اور چچا محمد سلیم کو لاتوں مکوں اور کلہاڑیوں کے وار سے زدوکوب کرکے زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

وجہ عداوت اراضی پر تنازع بیان ہوا ،پولیس نے زخمی کی رپورٹ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :