قومی شاہراہ پر ڈاکوؤں نے چین لگا کر متعدد گاڑیوں کو لوٹ لیا،فائرنگ سے ایک شخص زخمی

ہفتہ 23 مئی 2020 16:57

ڈیرہ مرادجمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) بختیارآباد ڈومکی لیویز کے حدود میں ڈکیتی کی واردات، قومی شاہراہ پر ڈاکوؤں نے چین لگا کر متعدد گاڑیوں کو لوٹ لیا،فائرنگ سے ایک شخص زخمی۔

(جاری ہے)

لیویز فورس کے مطابق بختیارآباد ڈومکی قومی شاہراہ پر بختیارآباد لیویز تھانہ کے حدودمیں نامعلوم ڈاکوؤں نے قومی شاہراہ پر چین لگا کر متعدد گاڑیوں کو لوٹ لیا ایک مہران کار سوار نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے اسکو زخمی کردیا۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی شخص کو ڈیرہ مراد جمالی کی ہسپتال پہنچادیا اور ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔