قوم کی خدمت کرنے والے قید اور چینی چور دندناتے پھر رہے ہیں ‘پرویز ملک

حمزہ شہباز ایک سال سے بے گناہ جیل میں قید ہیں،نوازشریف شہباز شریف اور (ن) لیگ کی سچائی کی گواہی وقت دے گا‘عمران نذیر

ہفتہ 23 مئی 2020 17:25

قوم کی خدمت کرنے والے قید اور چینی چور دندناتے پھر رہے ہیں ‘پرویز ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہورکے صدرمحمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہاہے کہ عین عید کے موقع پر یہ حادثہ پوری قوم کے لیے دکھ اور رنج والم کا باعث بنا،اللہ رب ملک و قوم کی حفاظت فرمائیں اور ہر قسم کے حادثات سے محفوظ رکھیں، مسلم لیگ (ن) کی لیڈر شپ کو ملک و قوم کی خدمت کرنے کی سزا مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے مشترکہ بیان میںانہوںنے کہاکہ قوم کی خدمت کرنے والے قید اور چینی چور دندناتے پھر رہے ہیں اور اس پر حالیہ حکومتی رپورٹ میں اصل مجرموں کو بچایا گیا ہے،حمزہ شہباز ایک سال سے بے گناہ جیل میں قید ہیں۔نوازشریف شہباز شریف اور ن لیگ کی سچائی کی گواہی وقت دے گا،نیب کی اپوزیشن کے حوالے سے بغض کی اپنی آپ مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشی بحران سر چڑھ کر بولنے لگا ہے رہی سہی کسر کورونا وائرس نے نکال دی ہے، ملک کی معیشت دیوالیہ کی طرف بڑھ رہی ہے اگر اس تنزلی کو نہ روکا تو ایک یا دو سال بعدہمیںبہت نقصان اٹھانا پڑے گا ،حکومت نے جھوٹے وعدے اور خواب دکھا کر سیاسی فراڈ کیاگیا دس ہزار ارب روپے قرض لے کر ہرباکستانی کو مقروض کر دیا ۔