صوبائی رہنما امداد حسین مری کاطیارہ حادثہ پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 23 مئی 2020 17:42

نصیر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) ایم کیو ایم پاکستان بلوچستان کے صوبائی رہنما امداد حسین مری نے کراچی کے علاقے جناح گارڈن کے قریب طیارہ حادثہ پر افسوس کا اظہار طیارہ حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ کا حادثہ بہت افسوسناک ہے جس نے پوری قوم کو سوگوار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ہماری تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور شہداء کی مغفرت اور بلند درجات کے دعا گو ہیں اور متاثرین حادثہ کو اللہ پاک صبرِ جمیل عطا کرے اور زخمیوں کے لیے دعاگو ہیں کہ اللہ پاک ان کو جلد صحت یاب فرمائے۔