وزیراعظم کا جاں بحق افراد کی تدفین کیلئے فی کس 10 لاکھ دینے کا حکم

تدفین کے اخراجات پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجرز خود لواحقین کے گھر جا کے ادا کریں گے۔ترجما ن پی آئی اے کا بیان

ہفتہ 23 مئی 2020 21:58

وزیراعظم کا جاں بحق افراد کی تدفین کیلئے فی کس 10 لاکھ دینے کا حکم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2020ء) قومی ائیرلائن پی آئی اے نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق طیارے میں شہید ہونے والوں کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل جاری ہے اور لواحقین کو تدفین کے لیے پی آئی اے کے قوانین کے مطابق 5 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تدفین کیلئے فی کس 10 لاکھ روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ تدفین کے اخراجات پی ا?ئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجرز خود لواحقین کے گھر جا کے ادا کریں گے۔ترجمان پی ا?ئی اے کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ سے تمام لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ق ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے کے طیارے کو کراچی میں پیش آنے والے حادثے کے باعث متاثر ہونے والے 25 گھروں کو کلیئر کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج کی جانب سے ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 97 افراد کی لاشیں جائے وقوعہ پر سے نکال لی گئی ہیں اور طیارہ گرنے کے باعث متاثر ہونے والے 25 گھروں کے رہائشیوں کو مقامی انظامیہ کی مدد سے دوسرے مقامات پر منتقل بھی کر دیا گیا ہے۔لاوہ ازیں فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں طیارہ حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ زندہ بچ جانے والوں کی تعداد صرف 2 ہے۔