ایس ایچ او نصیر آباد سمیت پانچ افسران و ملازمان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے،ترجمان پولیس

اتوار 24 مئی 2020 01:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2020ء) کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتے ہوئے ایس ایچ او نصیر آباد سمیت پانچ افسران و ملازمان بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے، افسران و ملازمان کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے، ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او نصیر آباد ندیم عباس، سب انسپکٹر راشد، کانسٹیبل صفدر اور تھانہ ٹیکسلا میں محرر وسیم اور نائب محرر فیصل کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آئے، ایس پی پوٹھوہار سید علی نے کہا کہ ایس ایچ او نصیر آباد سمیت کورونا سے متاثرہ تمام افسران و اہلکاروں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پولیس کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کر رہی ہے تاکہ اس مشکل وقت میں شہریوں کو محفوظ رکھا جا سکے، مشکل حالات کے باوجود شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔