این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کر دیں

اتوار 24 مئی 2020 02:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2020ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) نے ملک بھر میں ٹڈی دل کے خلاف آپریشن کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق اس وقت ملک کے 49 اضلاع میں ٹڈی دل موجود ہے۔

(جاری ہے)

ٹڈی دل کے باعث بلوچسستان میں 30، خیبر پختونخواہ میں7، پنجاب میں 10 اور سندھ میں 2 اضلاع متاثر ہیں، ٹڈی دل کے حملہ زدہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کل 4 لاکھ 77 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے ہوا، 6 ہزار 100 ہیکٹر رقبہ کا ٹریٹمنٹ کیا گیا۔ بلوچسستان میں4 ہزار ہیکٹر رقبہ، پنجاب میں 1400 ہیکٹر، خیبر پختونخواہ میں 400 ہیکٹر اور سندھ میں گذشتہ روز 300 ہیکٹر رقبہ ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :