صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بلوچستان میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ایف سی افسران اور دیگر اہلکاروں کے غمزدہ خاندانوں کو ٹیلی فون ،ان سے اظہار تعزیت کیا

اتوار 24 مئی 2020 02:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہفتہ کو بلوچستان میں اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے ایف سی افسران اور دیگر اہلکاروں کے غمزدہ خاندانوں کو ٹیلی فون کئے اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔ شہید ہونے والے افسران اور اہلکاروں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم انہیں انکی قربانیوں پر سلام پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے شہداء کے بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا کی ۔صدر مملکت نے جن غمزدہ خاندانوں کو ٹیلی فون کیا ان میں میجر ندیم بھٹی، نائیک جمشید، لانس نائیک خضر حیات ، لانس نائیک تیمور،سپاہی ندیم ، سپاہی ساجد، نائب صوبیداراحسان اللہ خان ، نائیک زبیر، نائیک اعجاز احمد ، نائیک مولا بخش، اور نائیک نور محمد شامل ہیں ان افسران اور جوانوں نے آٹھ اور اٹھارہ مئی کو شہادت پائی۔