ہم نے گھر پر ہی عیدالفطر منائی، اپنے آبائی حجرے میں عید منانے کی 130 سالہ پرانی روایت کو توڑ دیا،شہزاد ارباب

پیر 25 مئی 2020 12:50

ہم نے گھر پر ہی عیدالفطر منائی، اپنے آبائی حجرے میں عید منانے کی 130 ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹبلشمنٹ شہزاد ارباب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے پشاور اپنے گاؤں تہکال میں اپنے آبائی حجرے میں عید منانے کی 130 سالہ پرانی روایت کو توڑ دیا۔

(جاری ہے)



کورونا وائرس سے اپنے عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے عید کو سادگی کے ساتھ منانے کی سرکاری ہدایات کے مطابق ، ہم نے گھر پر ہی عیدالفطر منائی۔ ہم اگلی عید الاضحی پر بھی روایت جاری رکھیں گے۔