Live Updates

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا کوئی مستقبل نہیں ، شیخ رشید احمد

ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا ہوگا، موذی مرض کوروناکے بعد نیا ورلڈ آرڈر آنا ہے، وفاقی وزیرریلوے

منگل 26 مئی 2020 16:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2020ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا کوئی مستقبل نہیں ، آنے والے دنوں میں ملکی معیشت مزید خراب ہو سکتی ہے،کوروناموذی مرض ہے ،کورونا کے بعد نیا ورلڈ آرڈر آنا ہے ، ہم نے اپنے شہر کے شٹر بھی بند نہیں ہونے دیئے ،شروع میں جو ہوئے اس کے لیے معذرت خواہ ہیں ،بعد میں کسی کو گرفتار نہیں ہونے دیا ،نئے فیصلوں کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے اور بہتری کی جدوجہد کرنی چاہیے۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایاکہ عید کے موقع پر ان کا معمول ہے کہ وہ سب سے پہلے اپنی والدہ کی قبر پر جاتے ہیں، فاتحہ خوانی کرتے ہیں اور اس کے بعد نماز عید کی ادائیگی اور پھر حلقے کے عوام سے ملاقاتیں شروع ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کورونا کے بعد بہت بے روزگاری اور مہنگائی ہوگی لیکن چیزیں سستی بھی ہوں گی کیونکہ مارکیٹ نہیں ہے اور لوگوں کی قوت خرید نہیں ہے۔

ملکی اکانومی کو ٹھیک کرنا ہو گا ،کرونا سے غرین نہیں اتنا ہلا جس قدر سفید پوش طبقہ متاثر ہوا ،یہ شٹر والے دکانداروں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا کیونکہ ان کا سیزن بھی نہیں لگ سا، ان کو خصوصی چھوٹ دینی چاہیے،دکانداروں کو ہر صورت میں ریلیف ملنا چاہیے ،بڑے صنعتکار تو ہمیشہ ریلیف لے جاتے ہیں ،شٹر والی ہر چھوٹی بڑی دکان کو ریلیف ملنا چاہیے۔

شوگر اور آٹا سکینڈل کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہاکہ کیس تو آگے جائیں گے باقی عدالتوں کا معاملہ ہے ،جون میں گندم سکینڈل والوں کی باری ہے اور پھر قرضہ لینے والوں کی باری ہے، میاں نواز شریف کی پاکستان واپسی نہیں دیکھ رہا،نواز شریف اور آصف زرداری کی کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا ،عمران خان پانچ سال پورے کریں گے ،عمران خان کرونا کے مسئلے سے بھی باہر نکلیں گے ، پیسے کی لالچ میں پاکستانی سیاستدانوں نے جمہوریت کو بھی دائو پر لگا دیا ،لوگ چاہتے ہیں جنھوں نے رقم لوٹی ہے ان کو سزا ملے ۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ شریف برادران کی بجائے خاقان عباسی پارٹی کو لیڈ کریں گے ،شہباز شریف کی چھٹی ہو جائے گی ،مریم نواز اور بلاول بھٹو کا بھی کوئی سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہا ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات