بھارت متنازعہ علاقے میں فضائی پٹی بنانے کی کوشش کر رہا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کی شرمناک رسوائی ہوئی ہے، بھارت کے ارادے اچھے دکھائی نہیں دیتے، انڈیا خطے کے امن کے ساتھ کھیل رہا ہے،بھارت کو ڈائیلاگ کا طریقہ اپنا کر معاملہ سلجھانا چاہیے،‘بھارت مقبوضہ کشمیر سمیت خطے کے تمام متنازعہ معاملات پربات چیت اور مذاکرات کو ترجیح دے، انٹرویو

بدھ 27 مئی 2020 21:38

بھارت متنازعہ علاقے میں فضائی پٹی بنانے کی کوشش کر رہا ہے، وزیر خارجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2020ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کی شرمناک رسوائی ہوئی ہے، بھارت متنازعہ علاقے میں فضائی پٹی بنانے کی کوشش کر رہا ہے، بھارت کے ارادے اچھے دکھائی نہیں دیتے، انڈیا خطے کے امن کے ساتھ کھیل رہا ہے،بھارت کو ڈائیلاگ کا طریقہ اپنا کر معاملہ سلجھانا چاہیے،‘بھارت مقبوضہ کشمیر سمیت خطے کے تمام متنازعہ معاملات پربات چیت اور مذاکرات کو ترجیح دے۔

بدھ کو ایک انٹرویومیں وز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشرقی لداخ میں چینی اور بھارتی افو اج کی جھڑپ کے بعد بھارت کے ارادے اچھے دکھائی نہیں دے رہے کیونکہ بھارت نے پہلے ہی مقبوضہ کشمیر میں محاذ آرائی کی کیفیت پیدا کی ہوئی ہے جو ظلم ہو رہا ہے وہ سب نے دیکھا اور دیکھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بھارت کا نیپال کے ساتھ رویہ بھی درست نہیں ہے۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ان تمام حرکات سے خطے کا امن دائو پر لگا ہوا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت متنازعہ علاقوں میں تعمیراتی کام ‘سڑکیں اور فوجی بنکرز بنا رہا ہے جو کہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 1962ئ میں اسی علاقے میں چین اور بھارت مابین جنگ بھی ہو چکی ہے جبکہ آج پھر بھارت نے متنازعہ علاقے میں جارحانہ رویہ اپنایا ہے جس سے پورے خطے کا امن خطرے میں ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی خواہش ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سمیت خطے کے تمام متنازعہ معاملات کو بات چیت اور مذاکرات کو ترجیح دے لیکن اس بات کا تعین بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتی افواج کے سربراہوں کی ہونے والی میٹنگ کے بعد لگایا جا سکے گا کہ بھارت کے خطے کے امن کو تباہ کرنے کے عزائم کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سے اپیل ہے کہ وہ بھارتی جارحانہ اور امن دشمن پالیسیوں کا نوٹس لے تاکہ خطے میں کشیدگی کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارتی عوام بھی حکومتی پالیسیوں سے نا خوش ہے، بھارت کو ڈائیلاگ کا طریقہ اپنا کر معاملہ سلجھانا چاہیے۔