محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کی نوید سنادی

جمعرات 28 مئی 2020 22:45

محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کی نوید سنادی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2020ء) محکمہ موسمیات نے آج بروز جمعہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی نوید سناتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ وہ ماہ جون کا آغاز ایک بار پھر گرم موسم سے ہو گا۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز شہر کا موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی جبکہ محکمہ موسمیات نے جمعرات کی شب تیز آندھی کی بھی پیش گوئی کر رکھی تھی۔