پولیس عوام کی جان و مال کے لئے خطرہ بن گئی

شہر میں مضر صحت گٹکے اور شراب فروشوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے بجائے سرپرستی کرنے کا انکشاف

اتوار 31 مئی 2020 19:15

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2020ء) پولیس عوام کی جان و مال کے لئے خطرہ بن گئی۔شہر میں مضر صحت گٹکے اور شراب فروشوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے بجائے سرپرستی کرنے کا انکشاف ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق پولیس عوام کی جان و مال کے لئے خطرہ بن گئی ہے رانی پور شہر سمیت گرد و نواح میں دو درجن سے زائد شراب کے اڈے قائم ہوچکے ہیں جبکہ مضر صحت گٹکے کا بھی کاروبار عروج پر پہنچ چکا ہے مختصر عرصے میں شراب نوشی میں نوجوان سرفراز پیرزادہ،نوجوان عرفان راجپر،رضوان اور خالد سولنگی سمیت متعدد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ سیکڑوں افراد زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں مضر صحت گٹکا کھانے سے سیکڑوں افراد پیٹ،سینے سمیت منہ کے مختلف امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شراب اور گٹکہ فروشوں کو پولیس کی مکمل سرپرستی حاصل ہے شراب نوشی میں فوت ہونے والے افراد کے ورثا کی جانب سے شراب فروشوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے لئے پولیس تھانے کے متعدد بار چکر کاٹنے کے باوجود شراب اور مضر صحت گٹکہ فروشوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے بجائے شراب نوشی میں فوت ہونے والے افراد کے لواحقین کو حراساں کیا گیا کہ آپ انسان دشمن عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے بجائے طبی موت کا تحریری طور درخواستیں جمع کروائیں بصورت آپ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پولیس یومیہ،ہفتہ وار اور ماہ وار شراب اور گٹکہ فروشوں سے بھتہ وصولی کے لئے قابل اعتماد اہلکاروں کو مقرر کر دیا ہے سما۔

(جاری ہے)

جی حلقوں کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار شراب اور گٹکہ کی منتقلی اور ترسیل بھی خود کر رہے ہیں عوام کی جان و مال کے محافظ ہی عوام کی جان و مال کے لئے خطرہ بن چکے ہیں نصف شہری اور دیہی آبادی شراب نوشی اور گٹکہ کھانے میں مبتلا ہوچکی ہے پولیس میں موجود کرپٹ اور عوام دشمن کالی بھیڑیں فرض شناس،ایماندار افسران کے ساتھ محکمے کے لئے بدنامی کا باعث بن چکی ہیں سماجی حلقوں کا ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے کہنا تھا کہ شراب اور گٹکہ فروشوں کی پشت پناہی کرنے والے عوام کی جان و مال کے خطرہ بننے والے عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :