۹وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا خانیوال کے نواحی پل رانگو پر بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

ض*زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں:وزیراعلیٰ پنجاب

اتوار 31 مئی 2020 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خانیوال کے نواحی پل رانگو پر بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر ملتان ڈویژن سے پل رانگو حادثے پر رپورٹ طلب کر لی ہے اور حادثے میں زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پل رانگو حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ہے۔