حکومت آزادکشمیر ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈائون میں نرمی یا برقرار،لائحہ عمل طے نہ ہوسکا

پیر 1 جون 2020 13:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2020ء) حکومت آزادکشمیر ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈائون میں نرمی یا برقرار،لائحہ عمل طے نہ ہوسکا ، شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ جزوی طور پر رواں دواں جبکہ جن کاروبار پر پابندی لگائی گئی تھی وہ دکانیں بھی کھل گئی نہ ضلعی انتظامیہ نظر آرہی ہے نہ ہی کوئی حکومتی نمائندے ، باہر سے آنے والے ٹوریسٹ بھی وادی نیلم جہلم تک پہنچ گئے ، عوام میں خوف و ہراس،حکومت اور انتظامیہ کی کارگردگی سوالیہ نشان بن گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں 31مئی کے بعد ختم کرکے نیا اسمارٹ لاک ڈائون کا اعلان کیا جانا تھا مگر افسوس کہ حکومت آزادکشمیر اور ضلعی انتظامیہ نے نہ تو کوئی نوٹیفکیشن کیا نہ ہی اجلاس جبکہ عوام نے عید کے بعد مکمل بازار کھول کر پبلک ٹرانسپورٹ بھی چلانی شروع کردی نہ ایس او پیز لاگو نہ ہی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن ،ایسا لگ رہا ہے کہ اب انتظامیہ اور حکومت بھی تھک ہار کر اپنے دفاتروں کا محدود ہوکر رہ گئی ہے جبکہ آزادکشمیر سمیت مظفرآباد میں کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے ،دوسری جانب باہر سے آنے والے ٹوریسٹ وادی نیلم ، وادی جہلم کے پرفضاء مقامات پر پہنچنے شروع ہوگئے ہیں مگر اُن کو کوئی روکنے والا نہیں نہ لاک ڈائون کی پابندی نہ ضلعی انتظامیہ متحرک ،عوام پریشان ،فیصلہ کون کرے گا۔

متعلقہ عنوان :