مودی سرکار کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے : مخدوم سید احمد محمود
بھارت افغانستان کے ذریعے بلوچستان میں مداخلت اور دہشت گردی کر رہا ہی: سابق گورنر پنجاب
پیر 1 جون 2020 22:24
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ تین دنوں میں پاکستان نے بھارت کے دو جاسوس ڈرون مار گرائے ہیں۔
پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون گرا کر بھارت کو بتادیا کہ پاکستانی افواج ہمہ وقت تیار اور اپنی سرحدوں کا تحفظ کرنا جانتی ہے۔مخدوم احمد محمود نے علاقائی منظرنامے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ایجنسی را اور افغان ایجنسی این ڈی ایس کا پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ ہے۔ بھارت افغانستان کے ذریعے بلوچستان میں مداخلت اور دہشت گردی کر رہا ہے۔ مودی حکومت بھارت میں مسلمان اقلیتوں اور کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے اور بھارت اپنے اردگرد کے تمام ہمسایہ ممالک کو جنگ پر اکسا رہا ہے۔ملک میں کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ پہلے روز سے کہہ رہا ہوں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا، اب ہسپتالوں نے نئے مریض لینے سے انکار شروع کردیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت نے اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے وزیراعظم سے مطالبہ اور اپیل کی ہے کہ ملک میں فوری طور پر ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی جائے۔ کورونا و دیگر اہم معاملات پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا مطالبہ کر چکے ہیں کیونکہ بڑھتے ہوئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قوم کو ہم آہنگی و اتحاد کی ضرورت ہے۔ ماسک پہننا ہر شہری کے لیے لازم قرار دیا جائے اور عوام میں مفت بانٹے جائیں جبکہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو حفاظتی کٹس مہیا کی جائیں۔انہوں نے ڈاکٹرز، نرسز و دیگر طبی عملے کو 100 فیصد رسک الاؤنس کی منظوری دینے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں کو نظر انداز نہ کیا جائے، کورونا وائرس کیخلاف ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔ہمیں کورونا وائرس سے خود اور قوم کو محفوظ رکھنا ہے۔ کورونا کے خاتمے کے لیے ہر حال میں احتیاطی تدابیر اپنائیں۔انہوں نے ملازمت نہ کرنے والی خواتین ڈاکٹرز سے اپیل کی کہ وہ قوم کی خدمت کے لیے آگے بڑھیں۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.