شاہ رسول کالونی بوٹ بیسن میں غیر قانونی ایل پی جی شاپ نے مکینوں کی زندگی دائو پر لگادی

کمشنر کراچی اور ڈی سی سائوتھ فوری نوٹس لیں حادثے میں قیمتی جانیں ضائع ہوسکتی ہیں،کونسلر دین محمد بروہی

بدھ 3 جون 2020 16:05

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) کلفٹن شاہ رسول کالونی نمبر ۲ مین روڈ ای اسٹریث توحید کمرشل تھانہ بوٹ بیسن کی حدود میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر شاپ نے مکینوں کی زندگی دائو پر لگادی ایل پی جی شاپ کے ساتھ روٹی کا تندور اور پکوان شاپ و دیگر دکانیں قائم ہیں مکینوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی وقت کوئی بھی حادثہ رونما ہوسکتا ہے اور قیمتی جانوں کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے رہائشیوں کے مطابق کچھ عرصے قبل برابر والی بلڈنگ میں ایل پی جی دکان میں آتشزدگی ہوچکی ہے جس میں ۴ بچے جھلس گئے تھے اور متعدد گاڑیاں بھی جل گئیں تھیں اس سلسلے میں جنرل کونسلر وارڈ نمبر ۴ یونین کونسل نمبر ۰۳ سائوتھ کراچی دین محمد بروہی نے گورنر سندھ عمران اسماعیل ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، آئی جی سندھ پولیس،کمشنر کراچی ، ڈی سی سائوتھ اور صوبائی وزیر محکمہ کچی آبادی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی ایل پی جی فلنگ شاپ کو سیل کرانے کے لیے فوری طور پر ایکشن لیں اور قیمتی جانوں کے ضائع ہونے سے بچائیں۔