Live Updates

صدر مملکت کا مولا بخش چانڈیو کو ٹیلیفون ،خیریت دریافت کی

آپ شفیق دوست ہیں، بھائی ہیں، ہمیں آپ بہت عزیز ہیں، مولابخش چانڈیو نے شکریہ ادا کیا

بدھ جون 22:52

صدر مملکت کا مولا بخش چانڈیو کو ٹیلیفون ،خیریت دریافت کی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) صدر مملکت عارف علوی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے فون کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان و سینیٹر مولا بخش چانڈیو کی خیریت دریافت کی ہے۔گذشتہ روز پی پی رہنما سمیت اٴْن کی فیملی کے چار افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔صدر پاکستان عارف علوی اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مولا بخش چانڈیو سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

مولابخش چانڈیو نے صدر پاکستان سے بزلہ سنجی کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کا شکریہ اسی بہانے آپ نے خیریت تودریافت کی۔صدر عارف علوی نے مولا بخش چانڈیو سے کہا کہ آپ شفیق دوست ہیں، بھائی ہیں، ہمیں آپ بہت عزیز ہیں۔عارف علوی نے کہا کہ آپ بہت جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ مجھ سمیت فیملی کے چار افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری اہلیہ، بیٹا اور بہو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ اہلیہ کی ایک دوست بھی کورونا سے متاثر ہے، ان کا ہمارے گھر آنا جانا تھا۔
پاکستان پر کرونا کی یلغار سے متعلق تازہ ترین معلومات