بی اے پی واحد سیاسی جماعت ہے جو بلوچستان میں بسنے والے تمام محکوم مظلوم طبقات اور صوبے کی حقوق کے لیے حقیقی معنوں میں جد وجہد کر رہے ہیں،سینٹر منظور کاکڑ

جمعرات 4 جون 2020 00:08

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان مرکزی سیکریٹری جنرل و سینٹر منظور کاکڑ نے کہا ہے کہ بی اے پی واحد سیاسی جماعت ہے جو بلوچستان میں بسنے والے تمام محکوم مظلوم طبقات اور صوبے کی حقوق کے لیے حقیقی معنوں میں جد وجہد کر رہے ہیں پارٹی نے مختصر مدت میں وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مثالی کامیابی حاصل کی ہے مستونگ بی اے پی کا گڑھ اور شہید وطن نوابزادہ سراج خان رئیسانی اور شہدا درینگڑھ کی آبائی علاقہ ہے شہید وطن اور دیگر شہدا کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہے مستونگ شہدا کی سرزمین ہے شہید وطن کی وژن کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے صوبائی حکومت مستونگ کو ترقیاتی عمل میں خصوصی فوکس ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے مستونگ کے دورے کے موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی مستونگ کے پارٹی رہنماوں کی منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میر فرید رئیسانی میر عبدالسلام رئیسانی ضلعی آرگنائزر میر ندیم رئیسانی سردار الیار خان بدوزئی میر رفیق لہڑی سید آغا ظاہر شاہ ماما نور آحمد بنگلزئی ٹکری بشیر رند بابل شاہوانی محمد سلیم شاہوانی ڈاکٹر اقبال رئیسانی سمیت و دیگر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھے اس موقع پر بی اے پی مستونگ کے ضلعی قیادت اور کارکنوں نے سینٹر منظور کاکڑ کو مستونگ کے عوام کی بنیادی مسائل صحت تعلیم آبنوشی زمینداروں کو بجلی لوڈ شیڈنگ سے متعلق مشکلات اور بی اے پی کے کارکنوں کو درپیش مسائل کے حوالے سیتفصیلی آگاہ کر دیا اس موقع پر سینٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ مستونگ بی اے پی کا گڑھ ہے اور یہاں کے پارٹی ورکرز کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا کارکنوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں انہیں کبھی مایوس نہیں کرینگے الیکشن کمپین کے دوران شہید وطن نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی نے مستونگ کے عوام سے جو بھی وعدے اور اعلانات کیے تھے انکو مرحلہ وار مکمل کیا جا رہا ہے علاوہ ازیں مستونگ کے دورے کے موقع پر سینٹر منظور کاکڑ سیضلع مستونگ کے نواحی علاقوں کانک تحصیل کردگاپ اور تحصیل کھڈکوچہ کے زمینداروں کے ایک خصوصی وفد نے بھی ملاقات کر کے بجلی لوڈشیڈنگ وولٹیج میں کمی و بیشی سے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کرنے کے بعد سینٹر منظور کاکڑ پارٹی رنماوں اور زمینداروں کے وفد کے ساتھ کیسکو آفس مستونگ میں ایکسیئن کیسکو قلات حاجی عبدالقیوم بنگلزئی ایس ڈی او مستونگ اورایس ڈی او کانک سے ملاقات جبکہ چیف انجئنئر کیسکو بلوچستان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے زمینداروں کے مسائل سے آگاہ کر دیا چیف انجئنر اور دیگرکیسکو آفیسران نے سینٹر منظور کاکڑ کو یقین دہانی کرائی کہ کانک کھڈکوچہ اور دیگر نواحی علاقوں کے زرعی فیڈرز پربجلی لوڈشیڈنگ کے دورانیہ کو کم کرنے اور وولٹیج کو بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کرینگے