مقبوضہ کشمیر : ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کا تنظیم کے رکن اسرار حسین میر کے انتقال پررنج وغم کا اظہار

ہفتہ 6 جون 2020 22:17

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) مقبوضہ کشمیر میںجموںوکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے تنظیم کے دیرینہ رکن اسرار حسین میر المعروف میراث الاسلام کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔ اسرار حسین میر 4جون بروز جمعرات راولپنڈی میں انتقال کر گئے تھے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر میں منعقدہ جموںوکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی ایگزیکٹو کونسل کے تعزیتی جلاس میںاسرار حسین میر کے انتقال کو تنظیم کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کہا گیا کہ مرحوم ایک مخلص، دیانت دار اور امانت دار انسان تھے جنہوں نے اپنی تنظیم اور تحریک آزادی کشمیر کی بھلائی کیلئے ہمیشہ انتھک محنت کی اور وہ اپنی ذمہ داریاں احسن اور منظم طریقے سے انجام دیتے رہے ۔ اجلاس میں کہا کہ اسرار حسین میر کی تحریک آزادی کشمیر اور اپنی تنظیم کیلئے بیش بہا خدمات ہمیشہ یا درکھی جائیں گی۔ایگزیکٹیو کونسل کے اجلاس میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ اجلاس میں اسرار حسین میر کی رحلت پر پارٹی کے قائم مقام چیئرمین محمود احمد ساغر کے ساتھ بھی بھر پور اظہار یکجہتی کیا گیا۔