سندھ بجٹ اجلاس، 75 فیصد ارکان آن لائن شرکت کریں گے، مرتضی وہاب

اس طرح سندھ پہلا صوبہ ہوگا جہاں ارکان آن لائن اجلاس میں شرکت کرسکیں گے،ترجمان سندھ حکومت کا ٹوئٹرپیغام

پیر 15 جون 2020 15:02

سندھ بجٹ اجلاس، 75 فیصد ارکان آن لائن شرکت کریں گے، مرتضی وہاب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2020ء) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے نے کہاہے کہ سندھ اسمبلی کی17جون کو ہونے والے بجٹ اجلاس میں 75 فیصد ارکان آن لائن شرکت کریں گے۔اس طرح سندھ پہلا صوبہ ہوگا جہاں اسمبلی میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ بجٹ اجلاس میں 25 فیصد ارکان اسمبلی شرکت کرسکیں گے جبکہ باقی ارکان بجٹ سیشن میں آن لائن شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن شرکت کے لیے سندھ اسمبلی کے رولز میں ترمیم کی منظوری دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ پہلا صوبہ ہوگا جہاں ارکان آن لائن اجلاس میں شرکت کرسکیں گے۔مرتضی وہاب نے کہاکہ ہنگامی صورتحال ہو یا روایتی اجلاس، اراکین کی شرکت ممکن نہ ہو تو آن لائن اجلاس ہوا کرے گا۔