کراچی میں جمعہ اور ہفتہ کو بوندا باندی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

منگل 23 جون 2020 23:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2020ء) ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کراچی میں جمعہ اور ہفتہ کو بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹرسردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں آج اور کل گرمی کی شدت زیادہ ہونے اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں ہوا کے کم دبائو کے باعث سمندری ہوائیں معمول کے مطابق نہیں چل رہیں جبکہ جمعہ سے کراچی میں موسم میں بہتری کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث جاپانی انجنیئرز واپس چلے گئے اور ویدر ریڈار مکمل نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی انجنیئرز کو بارشوں میں ٹیسٹنگ کے بعد ریڈار سپرد کرنا تھا۔سردار سرفراز نے کہاکہ محکمہ موسمیات مون سون کی پیش گوئی آئی کون ماڈلز سے کرے گا۔