لاہورسمیت پنجاب کے بیشتراضلاع میںموسم گرم وخشک رہنے کا امکان

جمعہ 26 جون 2020 17:10

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2020ء) محکمہ موسمیات کے مطا بق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،جبکہ بالائی خیبر پختونخواہ، خطہ پوٹھوہار،گلگت بلتستان، اسلام آباد،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطا بق لاہورسمیت صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم ملتان، لیہ، بھکر، ،بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور ،ڈی جی خان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

محکمہ کیمطابق گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز صوبائی دارالحکومت میںریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت کم سے کم 35ڈگری سینٹی گریڈ اورزیادہ سے زیادہ38ڈگری سینٹی گریڈ رہاجبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72فیصد رہا۔