قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران نیازی کے اندر چھپا طالبان خان باہر آ گیا ، زاہد خان

ملک کی بدقسمتی ہے کہ سلیکٹرز نے ایک ایسے بندے کو وزیر اعظم سلیکٹ کروایا جو عرصہ دراز سے طالبان خان مشہور تھا ، ترجمان عوامی نیشنل پارٹی

جمعہ 26 جون 2020 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2020ء) ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران نیازی کے اندر چھپا طالبان خان باہر آ گیا ،ملک کی بدقسمتی ہے کہ سلیکٹرز نے ایک ایسے بندے کو وزیر اعظم سلیکٹ کروایا جو عرصہ دراز سے طالبان خان مشہور تھا ،گزشتہ روز کے بیان کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ سیلیکٹڈ عمران نیازی ، طالبان خان ہے،سلیکٹڈ وزیر اعظم کی جانب سے اسامہ بن لادن کو شہید کہنے سے پوری دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہوئی،عمران نیازی کے اس رویہ سے ملک اور قوم ساری دنیا میں بدنام ہوئی ہے ،گزشتہ روز کی عمران نیازی کی تقریر پر دنیا بھر میں تنقید ہو رہی ہے،دنیا کہ رہی ہے کہ پاکستان کا وزیر اعظم طالبان خان ہے،عمران نیازی کے بیان کی وجہ سے دنیا کی انگلیاں ہماری طرف اٹھ رہی ہیں ،دنیا میں دہشت گردی ہو رہی ہے اور اب عمران نیازی کی زبان کی وجہ سے دنیا کی نظریں پاکستان پر جم گئی ہیں ،اے این پی سمجھتی ہے کہ عمران خان اپنے خیالات اور سوچ میں ہمیشہ دہشت گردوں اور طالبان کے حمایتی تھے ،عمران نیازی نے خیبر پختوانخوا میں اپنی حکومت کو کہا تھا کہ پشاور میں طالبان کے لیے دفتر کھولیں ،عمران نیازی ہمیشہ دہشت گرد طالبان کے لیے ہمدری رکھتے تھے ،عمران نیازی نے آج تو اسامہ بن لادن کو شہید کہالیکن اس سے قبل حکیم اللہ محسود کے مارے جانے پر عمران نیازی خوب آنسو بھی بہا چکے ہیں حکیم اللہ محسود کے ہاتھ چالیس ہزار پاکستانیوں کے خون سے رنگے تھے ، اس کی موت پر عمران نیازی کا رونا دھونا یاد ہے،عمران نیازی کے لیے دنیا سے کرائے کے ترجمان الھٹے کیے گیے،کرائے کے ترجمان دعوی کر رہے ہیں کہ عمران نیازی کی زبان پھسل گئی ،عجیب سی بات ہے کہ ہمیشہ کہا جاتا ہے کہ عمران نیازی کی زبان پھسل گئی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سلیکٹرز نے ہم پر ایسا نااہل وزیر اعظم مسلط کیا ہے جس کی زبان ہر وقت پھسلتی رہتی ہے ،یہ سلیکٹ وزیر اعظم کیا ملک چلائے گا ،پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے پر کرائے کے ترجمانوں کو واپس جانا ہو گا یہ ترجمان ان ممالک میں کیسے منہ دیکھائیں گے جو آج عمران نیازی کی تقریر پر تنقید کر رہے ہیں یہ کرائے کے ترجمان اب اپنی واپسی پر رہائش کے لیے تو دوسرے ممالک تلاش کریں۔