3557افراد کورنا وائرس کا شکارہوگئے ،کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 512 تک پہنچ گئی

کورنا وائرس میں مزید 49 افراد کی جان لے لی،ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 4167 تک جا پہنچی

پیر 29 جون 2020 13:18

3557افراد کورنا وائرس کا شکارہوگئے ،کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2020ء) ملک بھر میں 3557افراد کورنا وائرس کا شکارہوگئے جس کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 512 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں کورنا وائرس میں مزید 49 افراد کی جان لے لی،ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 4167 تک پہنچ گئی۔ این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3557افراد کورنا وائرس کا شکار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق سب سے زیادہ سندھ میں کورنا مریضوں کی تعداد 80 ہزار 446 ہے ،پنجاب میں 74778 اور خیبرپختونخواہ میں 25778 مریض زیر علاج ہیں ، این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں 12643 اور بلوچستان میں 10374 افراد کورنا وائرس کا شکار ہوئے ، گلگت بلتستان میں 1442اور آزاد کشمیر میں کورنا مریضوں کی تعداد1049ہے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 4167 تک پہنچ گئی، ایک دن میں کورنا وائرس میں مزید 49 افراد کی جان لے لی۔