پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

فوٹیج میں جدید اسلحے سے لیز دہشت گردوں کو عمارت کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

Khurram Aniq خُرم انیق پیر 29 جون 2020 16:35

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام ..
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-29جون2020ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دہشت گردوں کے پاس جدید اسلحہ موجود تھا اور انہوں نے گاڑی سے نکلتے ہی فائرنگ شروع کر دی تھی۔ فوٹیج میں جدید اسلحے سے لیز دہشت گردوں کو عمارت کے اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تمام دہشت گردوں کو مار دیا گیا۔

اس وقت پولیس اہلکاروں کی ہمت اور اس آپریشن کی پورے پاکستان میں تعریف کی جا رہی ہے، منظر عام پر آنے والی فوٹیج میں بھی پولیس اہلکاروں کو ہمت سے مقابلہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ صبح سویرے شہر قائد سے افسوسناک خبرسامنے آئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی۔ پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دستی بم حملہ اور فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں،جن میں پولیس اہلکار، اسٹاک ایکسچینج کا سیکورٹی گارڈ اور دو شہری شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تا ہم اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس واقع میں تمام حملہ آور مارے گئے ہیں جبکہ 3 شہری بھی اس کارروائی میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملے کے فوری طور پر نشانہ بناتے ہوئے مار دیا ہے اور صورتحال کو کنٹرول میں کر لیا ہے۔ تا ہم پولیس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ابھی آپریشن جاری ہے، مکمل ہونے کے بعد ہی اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ لوگ کہاں سے آئے تھے اور ان کا تعلق کس تنظیم سے تھا، تا ہم پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا، اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔