روس میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ لاکھ 41 ہزار سے تجاوز

منگل 30 جون 2020 10:25

ماسکو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2020ء) روس میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چھ لاکھ 41 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ منگل کو روسی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس ملک کے بعض دیگر خطوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

(جاری ہے)

روسی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 641156 تک پہنچ گئی ہے جبکہ روس کے مختلف علاقوں میں اب تک 9 ہزار 166افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

حکام کے مطابق روس میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 228560 ہے۔ دارالحکومت ماسکو میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 35 ہلاک ہوئے ہیں جس سے دارالحکومت میں کورونا سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 3796 ہوگئی ہے۔ روس میں کورونا وائرس کا پہلا کیس اس سال 10مارچ کو سامنے آیا تھا۔