
وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا
پی آئی اے جعلی لائسنس کا معاملہ وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا
میاں محمد ندیم
منگل 30 جون 2020
21:55

(جاری ہے)
وزارت داخلہ کی جانب سے ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجرا کا معاملہ ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) پنشنرز کی پنشن میں اضافےکا فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی. وفاقی کابینہ کے ایجنڈا میں ایران، عراق اور دیگر ممالک کے لیے زائرین پالیسی ریگولیٹری فریم ورک پیش کیا جائیگا کابینہ کو وفاقی میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ بل پر نیشنل ہیلتھ ریفارمز ٹاسک فورس کی بریفنگ دے گی. پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے ای سی سی اور کابینہ کی توانائی کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے. ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی کے مالی سال 2020 کے آڈیٹرز کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے ایس ڈی گولز کے حصول سے متعلق گائیڈلائنز میں ردوبدل بحی ایجنڈا میں شامل ہے. ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں مرغزارچڑیا گھرکا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو دینے پر بھی غور ہوگا ریونیوڈویژن کی جانب سے پینل سر چارج کی معافی کا معاملہ بھی ایجنڈا میں شامل ہے. یاد رہے وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں اسلام آباد میں ٹیچنگ ہسپتال کی تعمیر منظوری دی گئی تھی‘وزیراطلاعات و نشریات شبلی فرازنے کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ چینی انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جائے سفارشات پر عملدرآمد سے چینی کی قیمت میں فرق آئے گا چینی سے متعلق عمل کو شفاف بنانا ضروری ہے. شبلی فراز نے کہا کہ اجلاس میں چینی کی قیمت پر تشویش اظہار کیا گیا چینی کی قیمتوں سے متعلق نظام آئندہ تین ماہ میں مکمل ہوگا‘انہوں نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں بلوچستان میں انٹرنیٹ کی عدم دستیابی پر بھی بات ہوئی کوشش ہے بلوچستان کی عوام کو تمام سہولیات فراہم کی جائے اجلاس میں مدراس میں بھی یکساں نظام تعلیم لانے پر اتفاق کیا گیا. شبلی فراز نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں آن لائن تعلیمی نظام کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے بلوچستان میں آن لائن تعلیمی نظام کے لیے خصوصی فنڈ کا اجرا کیا جارہا ہے‘انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس کو بتایا گیا کہ گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیںآٹے کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب کو 9 لاکھ ٹن گندم ریلیز کرنے کا کہا گیا ہے.
مزید اہم خبریں
-
روس کا یوکرین پر سینکڑوں ڈرون طیاروں سے حملہ
-
نادرا نے شہریوں سے اپنے فیملی ریکارڈ کی جانچ کرنے کی اپیل کردی
-
ہم صرف مشاورتی اجلاس کیلئے لاہور جا رہے ہیں کوئی جلسہ یا احتجاج نہیں کر رہے ، بیرسٹرگوہر
-
حکومت پر تنقید کرنے والے یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل
-
ملک کا طاقتور طبقہ پولیس کو کنٹرول کر رہا ہے، جسٹس اطہر من اللہ
-
دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث ائیر انڈیا کا طیارہ گرنے کی وجہ بنی ، ابتدائی رپورٹ جاری
-
قدامت پسندوں کو لبھانے والی روس کی نئی ویزا اسکیم کیا ہے؟
-
ایئر انڈیا حادثہ: صرف تیس سیکنڈ میں طیارہ تباہ، رپورٹ جاری
-
حمیرا اصغر کی اندوہناک موت؛ طوبیٰ انور نے فنکاروں کے حالات سے آگاہ رہنے کیلئے سپورٹ گروپ بنالیا
-
بھارت کا انور رٹول آم جو پاکستان کا سفارتی تحفہ بن گیا
-
بیٹے شہید ہوئے وہ وطن پر قربان ہو گئے، لورالائی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید بیٹوں کی تدفین پر والدہ کا گلدستہ لئے پاکستان زندہ باد کے نعرے
-
بیٹی کے قتل کے حوالے سے تحقیقات ہونی چاہیں؟،صحافی کا سوال، جو اللہ بہتر سمجھے گا وہی ہوگا، مرحومہ حمیرا اصغر کے والد کا جواب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.