مظفرگڑھ، اوباش کی13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی، مقدمہ درج

بدھ 1 جولائی 2020 23:44

مظفرگڑھ ۔ یکم جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2020ء) اوباش کی13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی، مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے نواحی قصبے چوک سرور شہید میں 13 سالہ عبید رضا کھیتوں کے پاس سے گزر رہا تھا کہ وہاں موجود عظیم نامی اوباش اسے پکڑ کر کھیتوں میں لے گیا اور اس کے ساتھ زبردستی بدفعلی کرڈالی، بچے شور و غل مچانے اور لوگوں کے اکٹھا ہونے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ چوک سرور شہید نے متاثرہ بچے کے چچا حسین علی راجپوت کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :